انجو کی اپر دیر میں شادی ان کا نجی معاملہ، حکومت کا کوئی تعلق نہیں، نگران وزیر اطلاعات کے پی کے


خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ انجو کی اپر دیر میں شادی ان کا نجی معاملہ ہے جس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیروز جمال شاہ نے کہا کہ بھارتی خاتون انجو بھارت سے یہاں قانونی طریقے سے آئی ہیں۔

بھارتی خاتون انجو نے اسلام قبول کرکے شادی کر لی

انہوں نے کہا کہ انجو این او سی لے کر اپر دیر گئیں، اس حوالے سے پولیس سے رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی خاتون انجو کو یہاں آکر شادی کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پختون مہمان نواز ہیں اپنے کلچر کے مطابق انہیں عزت دیں گے۔

 


متعلقہ خبریں