خیبر، مسجد کے اندر خود کش دھماکہ، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید


خیبر: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں واقع زیر تعمیر مسجد کے اندر خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہو گئے ہیں جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں خود کش دھما کا ، پولیس اہلکار شہید، 8 افراد زخمی

سی سی پی او پشاور اشفاق انورکے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں واقع خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اس ضمن میں بتایا کہ علاقے میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر ایڈیشنل ایس ایچ او اور ان کے ساتھ نفری وہاں پہنچی تو حملہ آورنے ان کو دیکھ کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

شمالی وزیرستان: میران شاہ میں خود کش دھماکہ، 3 جوان شہید، 3 شہری زخمی

سی سی پی او کے مطابق پولیس نے حملہ آور کا تعاقب کیا تو اسی دوران حملہ آور مسجد کے اندر چلا گیا جہاں اس نے خود کو اڑا لیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، علاقےمیں بی ڈی ایس کی ٹیم بھی موجود ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پشاور، حیات آباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 8 افراد زخمی

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق جائے وقوع سے ایک شخص کے فرار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔


متعلقہ خبریں