مصباح الحق سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے مشیر مقرر

فائل فوٹو


سابق کپتان مصباح الحق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے کرکٹ امور کے لیے مشیر مقرر ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی  سے بات چیت میں سابق کپتان مصباح الحق نے ذکا اشرف کا ایڈوائزر بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہ ذمہ داریاں بلا معاوضہ انجام دیں گے۔

ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل، پاکستان کی بھارت کیخلاف فتح پر شاہد آفریدی کا پیغام

انہوں نے کہا  ذکا اشرف سے آج پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی  جس میں انہوں نے مجھے بورڈ میں پرکشش تنخواہ پر کام کرنے کی آفر کی مگر میں نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے فل ٹائم کام سے معذرت کرلی ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ذکا اشرف نے انہیں بطور مشیر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے کو کہا جو میں نے قبول کرلیا ہے۔

سری لنکن کرکٹر لہیرو تھریمانے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اپنے تجربے کی روشنی میں جو بھی ممکن ہوسکا پی سی بی کے ڈومیسٹک اور دوسرے کرکٹ معاملات ٹھیک کرنے کے لیے تجاویز دوں گا۔


متعلقہ خبریں