کولمبو ٹیسٹ، نسیم شاہ اور ابرار احمد کی تباہ کن باؤلنگ، سری لنکا آل آؤٹ


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو میں جاری ہے، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کو آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرناپڑگیا جب مجموعی سکور 9 ہوا تھا تو نیشان مدوشاکا کو شان مسعود نے رن آؤٹ کر دیا۔

سری لنکا کی دوسری وکٹ کوشال مینڈس کی گری انہیں شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا، مینڈس نے چھ رنز بنائے۔

جب مجموعی سکور 35 ہوا تو انجیلو میتھیوز نسیم شاہ کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ تھما بیٹھے انہوں نے 9 رنزبنائے، ان کے بعد کپتان دیموتھ کرونارتنے بھی نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے انہوں نے 17 رنز بنائے۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ4 وکٹوں سے جیت لیا

دنیش چندیمل اور دھننجایا ڈی سلوا نے اننگز کو سنبھالا دیا اور سکور 121 تک لے گئے لیکن اس موقع پر دنیش چندیمل 34 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے۔

سری لنکا کا مجموعی سکور 122 ہوا تو ان کی چھٹی وکٹ گر گئی، سدھیرا سماراوکرما بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کی ساتویں وکٹ 133 کے مجموعی سکور پر گری، دھننجایا نے 57 رنز بنائے اور وہ ابرار احمد کی گیند پر سعود شکیل کو کیچ دے بیٹھے۔

136 کے سکور پر سری لنکا کی آٹھویں وکٹ بھی گر گئی، پرابتھ جے سوریا ایک رنز بنانے کے بعد شان مسعود کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔

163 کے مجموعی سکور پر سری لنکا کی 9 ویں وکٹ گر گئی، اسیتھا فرنینڈو نے8 رنز بنائے اور ابرار احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی آخری وکٹ 166 پر گری، رمیش مینڈس نے 27 رنز بنائے اور ابرار احمد کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا نے 48.4 اوورز میں 166 رنز بنائے اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3، ابرار احمد نے 4 جبکہ شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ سری لنکا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔


متعلقہ خبریں