میکسیکو: بار پر حملہ، 11 افراد ہلاک


میکسیکو سٹی: میکسیکو میں بار سے نکالے جانے والے شخص نے مشتعل ہو کر بار میں حملہ کر دیا جس کے باعث 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی شمالی ریاست سونورا کے شہر سان لوئس ریو کولوراڈو میں بار سے باہر نکالے جانے شخص نے خواتین کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تھا جس پر بار انتظامیہ نے سخت نوٹس لیا۔

بار سے نکالے جانے والے ملزم نے مشتعل ہو کر بار میں بارودی مواد پھینکا جس کے باعث اندر آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں میں 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 4 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا ماہرین کی جولائی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

پولیس کے مطابق ملزم کو انتظامیہ کی جانب سے بار سے باہر نکالا گیا تو کچھ دیر بعد اس نے واپس آکر بار میں کوئی جلتی ہوئی چیز پھینکی تھی جو ممکنہ طور پر کاک ٹیل ایندھن بم تھا۔

حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہو گیا تاہم پولیس ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔


متعلقہ خبریں