پنجاب حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، ایڈیشنل کمشنرز کو نئی گاڑیاں دینے کا فیصلہ

cars

رواں مالی سال کاروں کی فروخت میں بڑی کمی


ایک طرف ملک شدید مالی بحران کی زد میں ہے دوسری جانب پنجاب حکومت نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اورایڈیشنل کمشنرز کو نئی گاڑیاں خرید کر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ  نے  نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب 20 کروڑ روپے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

20 جولائی کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہر اسسٹنٹ کمشنر کو نئی فور بائی فور ڈبل کیبن مینوئل ٹرانسمیشن گاڑی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (جنرل) کو نئی 13 سو سی سی گاڑی ، جبکہ ہر ڈویژن کے ایڈیشنل کمشنرز کو 16 سو سی سی کار دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جو گاڑیاں اس وقت اسسٹنٹ کمشنرز کے زیر استعمال ہیں وہ تحصیلداروں کو الاٹ کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں