13 اضلاع حساس قرار ،موبائل فون سروس بند رہے گی

mobile service mobile

13 اضلاع حساس قرار موبائل فون سروس بند رہے گی


محرم الحرام میں پنجاب کے 13اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان ،ساہیوال، چکوال، راجن پور، بہاولپور،رحیم یارخان حساس اضلاع میں شامل ہیں۔

الحمراء میں محرم الحرام کے تقدس میں یوم عاشورہ تک کمرشل ڈرامے بند رہیں گے

مذکورہ حساس اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے آرمی کی 73 اور رینجرز کی 80 کمپنیوں کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔

حساس اضلاع میں بنائے گئے ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کو صوبائی انٹیلی جنس سنٹر سے منسلک کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 21 جولائی سے 30 جولائی تک ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔


متعلقہ خبریں