ورلڈکپ: ہوٹلز کےکرایوں سے بچنے کا طریقہ، شائقین نے اسپتالوں میں بکنگ کا پوچھنا شروع کردیا

ورلڈ کپ

نئی دہلی: ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین نے مہنگے ہوٹلوں سے بچنے کی خاطر اسپتالوں بکنگ کی تفصیلات جاننا شروع کردی ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل پرومو سے بابر اعظم غائب

مؤقر بھارتی انگریزی اخبارات انڈیا ٹائمزاور دی اکانومک ٹائمز کے مطابق اس وقت احمد آباد میں ہوٹلوں کے کرائے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عام ہوٹلوں کے کمرے کا کرایہ بھی 50 ہزار سے زائد مانگا جا رہا ہے اور بکنگ ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شائقین کرکٹ نے اس کا آسان طریقہ یہ ڈھوا ہے کہ انہوں ںے اسپتالوں میں کمروں کی بکنگ کی بابت دریافت کرنا شروع کردیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ: وریند سہواگ کی پاکستان سے متعلق بڑی پیش گوئی

رپورٹس کے مطابق احمد آباد میں قائم اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ کمروں کی بکنگ کے لیے اچانک انکوائریز بڑھ گئی ہیں اور لوگ چیک اپ کے لیے بکنگ کے متعلق دریافت کر رہے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ سے شکست، ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتالوں میں کمرے بک کرانے والے مریضوں کا چیک اپ ہو گا اور میچ سے ایک رات قبل کا قیام بھی ملے گا جب کہ پیسوں کی بھی بچت ہو گی۔

ورلڈ کپ 2023،پاکستان پہلا میچ کس ٹیم کیخلاف کھیلے گا؟فیصلہ ہو گیا

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 رواں برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔


متعلقہ خبریں