نئی دہلی: بھارت میں ریلوے کا زیرتعمیر پل گرنے سے 22 مزدور ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست میزورام کے ایک دودراز دیہات سائرنگ میں ریلوے کا زیرتعمیر پل اچانک گر گیا جس کے باعث کام کرنے والے مزدوروں کی بڑی تعداد زد میں آگئی۔
محکمہ ریلوے کے مطابق حادثے کی جگہ پر 40 مزدور کام کر رہے تھے جن میں سے 22 مزدور حادثے کی نظر ہو گئے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کی شہریت قوانین میں نرمی
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔