پنجاب اور بلوچستان کے نگراں وزرائے اعلیٰ آج حلف اٹھائیں گے


لاہور/کوئٹہ: پنجاب اور بلوچستان کے نگراں وزرائے اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب آج  ہو گی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حسن عسکری کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے، حسن عسکری جمعہ کی صبح گیارہ بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ان سے حلف لیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقریب حلف برداری بھی آج ہی ہوگی، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے علاؤ الدین مری کے نام کا اعلان کیا گیا ہے جو شام  پانچ بجے گورنر ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نگراں وزیراعلیٰ سے اُن کے عہدے کا حلف لیں گے۔

پنجاب اور بلوچستان، دونوں صوبوں میں ہی حکومت اور اپوزیشن کے بعد پارلیمانی کمیٹی بھی نگراں وزیراعلیٰ کے لیے کوئی نام فائنل نہ کرسکی تو آئین کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حسن عسکری اور نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے علاؤ الدین مری کے ناموں کا اعلان کیا۔


متعلقہ خبریں