چینی کی اسمگلنگ کے باعث قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، کوئٹہ اور پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 152 روپے جبکہ لاہور اور کراچی میں 150 روپے تک پہنچ گئی۔
راولپنڈی اسلام آباد میں بھی شوگر مافیا نے ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت 125 ‘ 130 روپے سے بڑھا کر 145 روپے فی کلو کر دی ہے۔
ایک دن پہلے جنوبی پنجاب میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 13 ہزار 500 روپے فی سو کلوگرام بیگ یعنی 135 روپے فی کلو مقرر تھے تاہم شوگر مافیا اپنی مرضی کے دام وصول کر رہا ہے۔
چینی کی اسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کی منظوری
دوسری جانب کین کمشنر پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل کین کمشنرز کو ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں انہیں افغانستان کو بڑے پیمانے پر ہونے والی چینی کی اسمگلنگ کو روکنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔