امریکہ: 8 لاکھ سے زائد طلبہ کا 39 ارب ڈالر کا قرضہ معاف


واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے 8 لاکھ سے زائد طلبہ کا 39 ارب ڈالر کا قرضہ معاف کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے سیکرٹری تعلیم میگوئیل کارڈونا نے کہا کہ بہت طویل عرصے سے قرض دار نظام میں موجود خامیوں کی وجہ سے مشکلات میں تھے اور یہ نظام حق داروں کا قرضہ معاف کرنے کی درست نشاندہی نہیں کر پا رہا تھا۔

محکمہ تعلیم نے اعلان کیا کہ 20 سے 25 سال تک ماہانہ ‘انکم ڈریون ری پیمنٹ’ کرنے والے طلبہ کے قرضے معاف کردیئے جائیں گے۔

امریکی سپریم کورٹ نے صدر بائیڈن کی طرف سے سیکڑوں ارب ڈالر کے قرضے معاف کرنے کے منصوبہ کو منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ طلبہ کو قرضے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے نئے اقدامات کریں گے۔

امریکی محکمہ تعلیم نے 430 ارب ڈالر کے قرضے فراہم کرنے کے لیے منصوبہ بنایا ہے جو چند ماہ میں شروع ہو جائے گا۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ بغیر قرض لیے امریکیوں کی رسائی اعلیٰ تعلیم تک ممکن ہو۔


متعلقہ خبریں