روس نے جنس کی تبدیلی پر پابندی عائد کر دی


ماسکو: روسی پارلیمنٹ نے جنس کی تبدیلی پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی پارلیمنٹ نے ملک میں صنفی تفویض کی سرجری پر پابندی لگانے کا ایک نیا قانون منظور کر لیا۔ روسی ریاست ڈوما نے ایک بل کی منظوری دی جس کے تحت اپنی دستاویزات پر بھی اپنی جنس تبدیل کرنے پر پابندی ہو گی۔

مذکورہ بالا بل کو اب ایوان بالا اور صدر ولادیمیر پوٹن سے منظوری درکار ہے جس کے بعد قانون حتمی طور پر نافذ ہوجائے گا۔

اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے کہا کہ یہ بل ہمارے شہریوں اور ہمارے بچوں کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے جنس تبدیل کرنے والی سرجری کو قوم کے انحطاط کا راستہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، لون ایپلی کیشن نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

انہوں نے کہا کہ مغربی اور یورپی دنیا میں غیر فطری عمل ہو رہا ہے اور ہم واحد یورپی ملک ہیں جو اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہم خاندانوں اور روایتی اقدار کو بچانے کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان کا خلائی راکٹ انجن ٹیسٹنگ کے دوران پھٹ گیا

ویاچسلاو ولڈن نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر ہم اس قانون کو نہیں اپنائیں گے اور جنس کی تبدیلی پر پابندی نہیں لگائیں گے تو اس قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں