نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف جاری توشہ خانہ انکوائری کوانویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو17 جولائی کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے جس میں ان کو17جولائی دن10بجے پیشی کی ہدایت کی گئی ہے۔
طلبی کا نوٹس لاہور زمان پارک اور بنی گالہ اسلام آباد کے پتے پر ارسال کیا گیا ہے۔


