چینی کے پچاس کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہو گیا

sugar rate

پشاور میں چینی کے 50 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے مزید اضافہ ہو گیا ہے،چینی کے 50کلو تھیلے کی قیمت 6 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی وافر مقدار میں موجودگی کے باوجود قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں چینی کی تھوک قیمت میں فی کلو مزید 4روپے تک اضافہ ہو ا تھا۔

مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے چینی اور آٹا مزید مہنگا

لاہور میں تھوک سطح پر چینی کے 50کلو بیگ کی قیمت200روپے اضافے سے 6750روپے تک پہنچ گئی۔فی کلو قیمت 4روپے اضافے سے ہول سیل قیمت 135روپے تک پہنچ گئی جبکہ مختلف مقامات پر پرچون سطح پر چینی 140سے145روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے،ملک کے مختلف علاقوں میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔


متعلقہ خبریں