پاک روس دوطرفہ تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

روس کا پاکستانی معیشیت کی بہتری میں کردار ادا کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو


پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے.

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں روس کو پاکستانی برآمدات میں 53 فیصدکمی تاہم درآمدات میں 164 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے.

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہونے لگی

جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں روس کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 83.66 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 53 فیصدکم ہے۔

مالی سال 2022 کی اسی مدت میں روس کو برآمدات سے ملک کو 127.67 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

سٹیل کی قیمتوں میں 25 ہزار روپے فی ٹن کمی

مئی 2023 میں روس کوپاکستانی برآمدات کاحجم 5.83 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو اپریل میں 7.38 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 8.05 ملین ڈالرتھا۔

مالی سال 2022 میں روس کو134.32ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں روس سے 600.70 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو مالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 164 فیصدزیادہ ہے۔

عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت کریش کر گئی

مالی سال 2022 کی اسی مدت میں روس سے 277.83 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں، مئی 2023 میں روس سے درآمدات پر23.39 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو اپریل میں 115.78 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 13.92 ملین ڈالرتھا۔

مالی سال 2022میں روس سے درآمدات پر254.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں