بلوچستان میں ژوب گیریژن پردہشتگردوں کے حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے ، دہشتگردوں نے گیریژن کے اندر گھسنے کی کوشش کی ، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرکے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 3 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں ، مزید 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ادھرایس پی ژوب نے کہا کہ دہشتگردوں نے راکٹ لانچروں اوردیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی آئی خان، دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
ایس پی ژوب کا کہنا ہے کہ پاک فوج علاقے میں آپریشن کر رہی ہے ،علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے تاہم اب تک علاقہ کلیئر نہیں ہوا۔