ون ڈے اورٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی جبکہ ٹیسٹ میں تیسری پوزیشن

Babar Azam

آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے، بابراعظم کی رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوئی ہے جس سے وہ تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے بہتری سے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں باؤلنگ میں روی چندرن ایشون 861 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں رویندرا جدیجا 434 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔

آپ کے پچھلے دور میں ایشیا کپ جیتا، انشاء اللہ اس بار بھی جیتیں گے، بابراعظم

پاکستان کی جانب سے باؤلنگ میں شاہین شاہ آفریدی 787 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں بیٹنگ میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے اور وہ پہلی پوزیشن پر برا جمان ہیں، دوسری پوزیشن جنوبی افریقہ کے ڈاسن کے پاس ہے جبکہ فخر زمان تیسری اور امام الحق چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔


متعلقہ خبریں