دنیا کا واحد قرآنی نسخہ جو دیواروں پر کندہ کرکے محفوظ کیا گیا؟


دنیا کا واحد قرآنی نسخہ جو مصر کی ایک مسجد کی دیواروں پر کندہ کرکے محفوظ کیا گیا ہے، اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

یہ مسجد مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع ہے، اس مسجد کی تعمیر پر 8 سو ملین مصری پاؤنڈ لاگت آئی، یہ فن تعمیر کا بہترین نمونہ ہے، اس مسجد کا افتتاح یکم رمضان کو صدر عبدالفتح السیسی نے کیا۔

اس مسجد کو مسجد المصر کے نام سے جانا جاتا ہے اس کا سرکاری نام اسلامی ثقافتی مرکزہے، اس میں ایک لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے۔

سینئر ٹریفک وارڈن نے دوران سروس قرآن پاک حفظ کر لیا

اس مسجد کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ہر ایک پارے کے لئے الگ الگ کمرے یا گیلریز مختص کی گئی ہیں، سورۃ فاتحہ سے لے کر سورۃ الناس تک قرآن پاک دیوار پر کندہ ہے۔

مسجد المصر کا نام دو عالمی ریکارڈ کے لئے درج ہو چکا ہے، اس مسجد میں لکڑی سے بنا ہوا ممبر دنیا کا سب سے بڑا ممبر ہے، یہ ممبر ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے اور اس کی اونچائی 54 فٹ ہے۔

دوسرا عالمی ریکارڈ جس میں نام درج کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ اس مسجد میں دنیا کا سب سے بڑا فانوس لگایا گیا ہے، اس فانوس کا وزن 50 ٹن، قطر 22 میٹر اور یہ چار منزلہ فانوس ہے۔


متعلقہ خبریں