غلام سرور کی بھی آئی پی پی میں شمولیت آخری مراحل میں ہے، خرم روکھڑی


خرم روکھڑی نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام ‘پاکستان ٹو نائٹ’ میں خرم روکھڑی کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کواس وقت سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات نہیں کرنی چاہئے۔

رہنما آئی پی پی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہم اپنے تعلقات جاری رکھیں گےاور آپس میں مقابلہ بھی کریں گے۔

نواز شریف اگلے ایک دو مہینوں میں واپس آ جائیں گے، عطاتارڑ

خرم روکھڑی کا کہنا تھا کہ چودھری سرور آنا چاہتے ہیں تو آج بھی ان کیلئے ہمارے پاس کرسی موجود ہے،اس حوالے سے انہوں نےدعوی کیا ہے کہ غلام سرور کی بھی آئی پی پی میں شمولیت آخری مراحل میں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میری بھی خواہش ہے کہ پرویز خٹک آئی پی پی کو جوائن کریں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ بھی ایک دوسرےکیخلاف الیکشن لڑیں گے۔


متعلقہ خبریں