خیبر پختونخوا: 411 سرکاری نوکریاں، تحریری ٹیسٹ میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کی شرکت


اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کے دفاتر میں 411 اسامیوں کے لیے تحریری ٹیسٹ میں ایک لاکھ 50 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا دفاتر میں جونیئر آڈیٹر، ڈیٹا انٹری آپریٹر، یو ڈی سی، ایل ڈی سی اور اسٹینو ٹائپسٹ کی 411 اسامیوں پر تقرری کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔

اماراتی ائیر لائن میں پاکستانیوں کیلئے نوکریاں، ناقابل یقین تنخواہ

ان امیدواروں کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کی طرف سے پشاور میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

تعداد بہت زیادہ ہونے کے سبب ان امیدواروں کے ٹیسٹ مرحلہ وار لیے گئے۔ امیدواروں کا تعلق پورے صوبے کے اضلاع سے تھا۔

اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا ڈاکٹر اکبر علی خان نے تمام ٹیسٹ کی خود نگرانی کی۔

ان کے مطابق ٹیسٹ کی شفافیت کے لیے ہر قسم کے انتظامات کیے گئے تاکہ امیدواروں کو ان کا جائز حق دیا جا سکے۔  نتائج کا اعلان 15 سے 20 روز میں کیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں