کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Canada Flag

کینیڈا نے لاکھوں افراد کو شہریت دینے کا اعلان کردیا


کینڈین حکومت کی جانب سے جلد ہی نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت غیر ملکی افراد کو انٹری ویزا کے بعد کینیڈا میں مکمل طور سکونت اختیار کرنے کی اجازت ہو گی ۔

کینیڈین حکام نے یہ تجویز کردہ خیال کرونا وباء کے دور سے اخذ کیا گیا تھا جس کے باعث دنیا میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد11 ممالک کا ویزا حاصل کیے بغیر سفر کر سکیں گے

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکومت ان افراد کیلئے خصوصی ویزہ متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے جو ایک مستقل ملازمت میں کہیں سے بھی کام کرسکتے ہیں جسے کرونا کے دور میں دنیا بھر میں آزمایا گیا تھا۔

اس ویزہ کے تحت لوگ کینیڈا جانے اور وہاں مستقل سکونت اختیار کر سکیں گے بشرطیکہ ان افراد کے پاس کینیڈا سے باہر کی کسی غیر ملکی فرم میں مستقل ملازمت ہو اور وہ جو کام کر رہا ہے اسے ‘ریموٹ ورک’ سسٹم کے تحت کیا جارہا ہو۔

 


متعلقہ خبریں