کچرے سے توانائی، دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ کا افتتاح


دبئی میں کچرے سے توانائی پیدا کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کچرے سے توانائی پیدا کرنے والے پلانٹ کا افتتاح دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کیا۔

شیخ حمدان نے سوشل میڈیا پر ورسان میں کچرے سے توانائی پیدا کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی اور مؤثر ترین سہولت کا افتتاح کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں 220 میگا واٹ فی گھنٹہ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے جس سے ایک لاکھ 35 ہزار رہائشی یونٹس کو بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 4 ممالک جہاں لوگوں سے زیادہ گاڑیاں ہونے کا انکشاف

اس پلانٹ میں سالانہ 20 لاکھ ٹن کچرا بغیر کسی منفی ماحولیاتی اثرات کے پروسیس ہوسکتا ہے، دبئی میونسپلٹی کے منصوبے میں 4 ارب اماراتی درہم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں