پاکستانیوں کو پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری ملنے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات

عالمی پیداوار میں کمی کے خدشات کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں۔

گزشتہ روزبرینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے، برینٹ کی قیمت کم ہو کر 74.65 ڈالر جبکہWest Texas Intermediate کی قیمت 69.79  ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور روس کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کرنے کیلئے تیل کی پیداوار میں کٹوتی بھی رائیگاں گئی۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانیوں کو پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کی خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں