ڈالر کو پھر ریورس گیئر لگ گیا ،روپیہ مزید تگڑا

ڈالر (dollar)

آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں  ڈالر کی قیمت میں کمی آ گئی ، انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 روپے 49 پیسے کم ہو کر 275 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 18 سے 20 روپے کم ہونے کا دعویٰ

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10 روپے تک سستا ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 280 روپے  میں  فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں