ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ، بھارتی ناظم الامور وزارت خارجہ طلب

پاکستان اور بھارت سیز فائر پر متفق: امن کی جانب اہم قدم

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آج بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔ بھارتی فورسز کی معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی کارروائی 2003 کے سیز فائر مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت واقعہ کی تحقیقات کرے اور لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھے۔


متعلقہ خبریں