جرمن پارلیمنٹ میں ہنرمند افراد کیلئے نیا امیگریشن قانون منظور کرلیا گیا

جرمنی میں پاکستانی امام مسجد قتل

جرمنی کی پارلیمنٹ نے غیر ملکی ہنرمند افراد کیلئے نئے امیگریشن قانون کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 388 قانون سازوں نے نئے قانون کے حق میں جبکہ 234 نے مخالفت میں ووٹ دیے۔

خیبرپختونخوا کے ہنر مند نوجوانوں کے لیے جرمنی میں روزگار کے مواقع

قانون میں پوائنٹس کی بنیاد پر ایک سسٹم بنایا گیا ہے جو جرمنی آنے والے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، عمر اور زبان پر عبور کے مطابق قدر پیمائی کرے گا۔

خیال رہے  ایسوسی ایشن آف جرمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا تھا کہ ہنرمند افراد کی کمی کی وجہ سے ملک کی آدھی سے زائد کمپنیز کو خالی آسامیوں میں بھرتی کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں