جہاز پچھلے کئی دن سے سمندر کے اندر خراب تھا،عینی شاہدین

boat

یونان میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے واقعہ کی تمام تفصیلات بتا دیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 310 پاکستانی کشتی میں سوار تھے۔

یونان میں کشتی ڈوبنے سے درجنوں اموات، لاپتہ 43افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے نکلا

جہاز پچھلے کئی دن سے سمندر کے اندر خراب تھا، جہاز کو ٹھیک کرنے کی بجائے چھوٹی کشتی سے کھینچا گیا جس کے بعد جہاز الٹ گیا۔

دوسری جانب یونان کشتی ڈوبنے کے واقعے میں بچائے جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس وقت تک بچنے والے شہریوں میں 12 پاکستانی شامل ہیں۔

یونان کشتی واقعہ، زندہ بچ جانیوالے 12 پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی،دفتر خارجہ

پاکستان کے یونان میں سفارتخانے کی ایک ٹیم نے ان شہریوں سے ملاقات کی ہے۔لاپتہ افراد کی بازیابی اور میت کی شناخت کے لیے یونانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں