کراچی: ہاکس بے، سمندر میں سطح بلند، پانی سڑکوں تک پہنچ گیا

کراچی: ہاکس بے، سمندر میں سطح بلند، پانی سڑکوں تک پہنچ گیا

کراچی: ہاکس بے کے مقام پر سمندر میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور پانی ہاکس بے میں مچھلی چوک تک سڑک پر آگیا ہے۔

طوفان کل 11 بجے کیٹی بندر سے ٹکرائیگا، ملک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آئیگا، شیری رحمان

اس ضمن میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق پکنک پوائنٹ ٹرٹل بیچ کے قریب بھی مرکزی شاہراہ زیر آب آگئی ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق سمندری پانی میں طغیانی سے ساحل کے کنارے بنے متعدد ہٹس کی دیواریں گرگئی ہیں۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹرٹل بیچ سے کچھ فاصلے پر واقع عبد الرحمان گوٹھ کے زیر آب آنے کا بھی خدشہ موجود ہے۔

آنے والے وقتوں میں طوفانوں کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، جواد میمن

واضح رہے کہ انتظامیہ اور پولیس حکام کی ہدایت پر سرکاری اہکاروں نے ساحل کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بلاک کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں