جواد سہراب ملک وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ تعینات


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے جواد سہراب ملک کو معاون خصوصی برائے داخلہ کا قلمدان سونپ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جواد سہراب ملک اس س قبل بھی اہم معاملات پر وزیر اعظم کی معاونت کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سہولت کار اور آلہ کار بھی نہیں بچیں گے، فردوس عاشق اعوان

جاری کردہ نوٹیفکیش کے مطابق 2 فروری 2023 کے احکامات کے تناظر میں وزیر اعظم شہباز شریف جواد سہراب ملک کو معاون خصوصی برائے داخلہ مقرر کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں