سعودی عرب نے مستشمر زائر کے نام سے بزنس ویزا متعارف کرا دیا


سعودی وزارت خارجہ نے وزارت سرمایہ کاری کے تعاون سے نیا ویزا متعارف کرایا ہے جسے”مستشمر زائر” (انویسٹر وزیٹر) کا نام دیا گیا ہے یہ بزنس ویزا ہو گا جو آن لائن  جاری کرایا جا سکے گا۔

بزنس ویزے کے اجراء کا مقصد سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے امکانات سے واقفیت کا موقع فراہم کرنا ہے، انویسٹر وزیٹر ویزا سعودی دفتر خارجہ کے نیشنل ویزا پورٹل کے ذریعے جاری کرایا جا سکے گا۔

عمان اور سعودی عرب نے مشترکہ وزٹ ویزا کے اجرا پر اتفاق کرلیا

جو سرمایہ کار بزنس ویزا حاصل کرنا چاہتے ہوں انہیں دفتر خارجہ کے مشترکہ نیشنل ویزا پورٹل پر درخواست دینا ہوگی اگلے مرحلے میں درخواست پر کارروائی ہوگی اور پھر فوری طور پر ویزہ جاری کر دیا جائے گا۔

انویسٹر کو بزنس ویزا ای میل پر موصول ہوگا پہلے مرحلے میں اس کا دائرہ محدود ہوگا مخصوص ملکوں کے انویسٹرز ہی یہ سہولت حاصل کرسکیں گے دوسرے مرحلے میں بزنس ویزا دیگر ملکوں کے انویسٹرز کے لیے بھی جاری کیا جائے گا۔

اس کا ویزے کا مقصد سعودی وژن 2030 کے  اہداف کی تکمیل میں آسانی پیدا کرنا ہے وژن 2030 کے تحت سعودی عرب پرکشش سرمایہ کار طاقت بننا چاہتا ہے۔


متعلقہ خبریں