5صنعتی شعبوں میں سالانہ 956 ارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف

tax

بین الاقوامی ریسرچ ادارے ایپسوس کی پاکستان میں ٹیکس چوری کے حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق 5صنعتی شعبوں میں سالانہ 956 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے ،ان شعبوں میں رئیل اسٹیٹ،چائے، سگریٹ، ٹائرز، آئل اور فارما سیوٹیکل سیکٹر شامل ہیں ۔

صرف رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سالانہ 500 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے ،سگریٹ انڈسٹری میں سالانہ 240 ارب روپے کی ٹیکس چوری جاری ہے۔

چائے کے شعبے میں سالانہ 45 ارب روپے کی ٹیکس کا تخمینہ ہے ،ادویات کے شعبے میں بھی سالانہ 65 ارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے ۔ٹائرز اور آئل سیکٹر میں سالانہ 106 ارب کی ٹیکس چوری ہورہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں