ورجینیا میں طلبہ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 7 زخمی


ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا میں طلبہ پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں پیش آیا۔ فائرنگ پارک میں موجود ہائی اسکول کے طلبہ اور ان کے اہل خانہ پر کی گئی۔

فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں