ہائپر لوپ ٹرین، جدہ سے مکہ کا سفر 5 منٹ میں ممکن ہو گا

ہائپر لوپ ٹرین، جدہ سے مکہ کا سفر 5 منٹ میں ممکن ہو گا

ریاض: سعودی عرب میں جدہ سے مکہ کا سفر صرف پانچ منٹ میں طے ہو گا جب کہ ریاض سے جدہ کے سفر میں 46 منٹ لگیں گے۔

سعودی عرب میں 70 سالہ خاتون نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ سب ممکن ہو گا ورجن ہائپرلوپ نامی  ٹرین سے جو اپنا سفر حقیقتاً انتہائی برق رفتاری سے طے کرے گی۔

ہائپر لوپ نامی ٹرین امریکی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جس کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر کے سفر کو نہایت کم وقت میں طے کیا جانا ممکن ہے، بنیادی طور پر اس ٹیکنالوجی کا مقصد طویل سفری اوقات کو کم سے کم کرنا ہے۔

میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافر ایک ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ایک کیپسیول نما ٹرین میں سفر کر سکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین کو حج کی جعلی سکیموں سے خبردار کر دیا

امریکی کمپنی کی جانب سے اس ضمن میں سفر کرنے والے مسافروں کو ان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آرام فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ڈی پی ورلڈ نامی متحدہ عرب امارات کی لوجیسٹکس کمپنی کے سی ای او نے بتایا ہے کہ 2030 تک یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔ ہائپر لوپ ٹیکنالوجی لانچ کرنے والا پہلا ملک سعودی عرب ہو گا۔

سعودی کھجوروں کے 6 بڑے خریدار، چین سب سے آگے

رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے ذریعے سعودی عرب میں ریاض سے جدہ تک کا سفر 46 منٹ میں جب کہ ریاض سے دبئی کا سفر51 منٹ میں با آسانی طے کیا جا سکے گا۔


متعلقہ خبریں