بھارت کے سابق معروف کرکٹر پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف نکلے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی اپنائیت پر آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔
ان کا کہنا تھا پاکستان کے دورے کے دوران جب بھی شاپنگ کی دکانداروں نے پیسے نہیں لئے۔
"No one ever took any money from us in Pakistan, I bought 30-35 sarees for my family from Lahore, and they didn't take a penny," Virender Sehwag.
'Aap toh mehmaan ho, aapse paise kese le sakte hain hum?' ❤️
Video courtesy: Oaktree Sports & @gauravkapur / @virendersehwag pic.twitter.com/mud4PUUkDY
— Farid Khan (@_FaridKhan) June 5, 2023
انہوں نے بتایا کہ 2004 میں لاہور میں اپنے گھر والوں کے لیے 30،35 سوٹ لیے، جب دکاندار کو پتا چلا کہ بھارت سے آیا ہوں تو انہوں نے کہاکہ آپ تو مہمان ہو آپ سے پیسے کیسے لے سکتے ہیں ہم۔
وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دو بھائی ہیں جو الگ الگ ہیں، سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان میں ہم جہاں جہاں گئے بہت پیار ملا، لوگوں کی باتیں سن کر جذباتی ہوجاتے تھے اور آنکھوں میں آنسو آ جاتے تھے۔