ایئر لائنز 2023 میں دوبارہ منافع کمانے لگیں گی، ایاٹا

ایئر لائنز 2023 میں دوبارہ منافع کمانے لگیں گی، ایاٹا

استنبول: انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سال رواں ایئرلائنز دوبارہ سے منافع کمانے لگیں گی، تقریباً ریکارڈ چار ارب 35 کروڑ مسافر فضائی سفر کریں گے۔

پی آئی اے کا قرض اور خسارہ اثاثوں سے 300 گنا زائد ہوگیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے کہا کہ فضائی صنعت کو 2023 میں مجموعی طور پر 9 ارب 80 کروڑ ڈالر کا خالص منافع ہو گا جو کہ پچھلے تخمینوں سے دوگنا ہو گا، یہ اضافہ چین کی کووڈ پابندیوں کے خاتمے کی وجہ سے ہے۔

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق 2022 میں ہونے والے نقصانات گذشتہ سال کے مقابلے میں آدھے تھے جن کا تخمینہ تین ارب 60 کروڑ ڈالر ہے۔

آئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل وِلی والش نے استنبول میں منعقد ہونے والی ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد ایک بیان میں کہا کہ 2023 میں ایئرلائنز کی مالیاتی کارکردگی توقعات کو مات دے رہی ہے، زیادہ منافع کئی مثبت پیش رفتوں سے ہوتا ہے، چین نے توقع سے پہلے ہی سال کے شروع میں کورونا کی پابندیاں اٹھا لی تھیں۔

وِلی والش کے مطابق طیاروں کے ایندھن کی قیمتیں بلند رہیں لیکن سال کے گزشتہ چھ ماہ میں ان (قیمتوں) میں اعتدال آیا ہے۔

جاپانی پاسپورٹ سب سے طاقتور، افغانستان کا کمزور ترین قرار

آئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے باعث دنیا بھر میں افراط زر میں اضافہ ہوا جس سے توانائی کی قیمتیں بڑھ گئیں لیکن اس کے بعد سے تیل اور قدرتی گیس کی قیمتیں گر گئی ہیں۔ انہوں نے کہا لاگت کے حوالے سے کچھ ریلیف ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا سے قبل 2019 میں ایئرلائنز نے ریکارڈ چار ارب 54 کروڑ مسافروں کو سہولت فراہم کی تھی لیکن 2020 میں صنعت کو لاک ڈاؤنز اور سرحدوں کی بندشوں کی وجہ سے 137 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

سسٹم کی خرابی، 10 ہزار ڈالرز والی ٹکٹیں 300 میں فروخت، ایئر لائن کا بھٹہ بیٹھ گیا

اعداد و شمار کے لحاظ سے 2021 میں بھی فضائی صنعت کو 42 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا لیکن آئی اے ٹی اے نے کہا کہ رواں برس ریونیوز 2022 کے مقابلے میں 10 فیصد اضافے کے ساتھ 803 ارب ڈالر تک جانے کے امکانات ہیں۔


متعلقہ خبریں