پی ٹی آئی کے ایم این اے اور فوڈ انسپکٹر کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش

parliment

پاکستان تحریک انصاف کے بہاولپور سے ایم این اے نے فوڈ انسپکٹر پر پارلیمنٹ میں تھپڑوں کی بارش کردی۔

ہم نیوز انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق لڑائی پارلیمنٹ کی گیلری میں جمعہ کے روز استحقا ق کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ہوئی ،اجلاس کی صدارت قاسم نون کر رہے تھے ۔

فوڈانسپکٹر نے بھی تھپڑ سے جواب دیا ۔دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کئے،ایم این اے کا تعلق حکومت سے ہے.

دوسری جانب فوڈ انسپکٹر اور ایم این اے نے واقعہ کی ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو تصدیق کی ہے.


متعلقہ خبریں
WhatsApp