غیر ملکی ائیر لائنز کی پاکستان پر عائد پابندیاں ختم


زر مبادلہ مسائل کی وجہ سےغیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان پر عائد پابندیوں اورشرائط میں نرمی کا اعلان کر دیا۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ایمرٹس،ٹرکش اور اتحاد ایئر لائن نے کچھ عرصہ قبل پاکستان سے ترسیلات زر باہر منتقل نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سے ٹکٹوں کا اجراء بند کر دیا تھااب 31 مئی کے بعد یہ پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

امارات سے پاکستا ن سستا ترین سفر ،معروف ائیرلائن نے خوشخبری سنا دی

ٹریول انڈسٹری ذرائع کے مطابق ان ایئر لائنز نے اپنےایجنٹس کو اس پابندی کے خاتمے سے آگاہ کر دیا ہے ،جس سے عالمی روٹس پر کرایوں میں نمایاں کمی ہو گی ،یورپ کا ٹکٹ 2 سے ڈھائی لاکھ تک سستا ہو جائے گا۔

جنگ اخبار کے مطابق موجود حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کو روکنے کے لئے تمام انڈسٹریزکے لئے زرمبادلہ باہر بھیجنے سے قبل اسٹیٹ بینک سے اجازت لازم قرار دے دی تھی ۔

اس فیصلے سے جہاں ملکی امپورٹ بری طرح متاثر ہوئیں وہاں ٹریول انڈسٹری بھی بحران کا شکار ہو گئی ۔

اماراتی ائیر لائن میں پاکستانیوں کیلئے نوکریاں، ناقابل یقین تنخواہ
غیر ملکی ایئر لائنز کی ترسیلات زر نہ ہونے کے باعث ایئر لائنز نے پاکستان کی مارکیٹ کے لیے اپنی پالیسیاں تبدیل کرکے سخت شرائط عائد کردیں ۔

ان شرائط کے تحت ایک ہی سیکٹر کے لیے پاکستان سے اگر ٹکٹ خریدے جاتے تو اس کا ریٹ بیرون ملک سے بنوائے کے ٹکٹ سے کہیں زیادہ ہو گیا تھا۔

یورپ کے روٹس پر پاکستان اور بیرون ملک سے خریدے گئے ٹکٹ میں 2 سے 3 لاکھ تک فرق آگیا تھا۔


متعلقہ خبریں