آسٹریلوی ہائی کمشنر کی مریم نواز، جہانگیر ترین اور عمران خان سے ملاقات


آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز اور جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ 

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی شراکت داری رہی ہے۔ پاکستانی طلبا کی تعلیم کیلئے آسٹریلیا کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

سردار تنویر الیاس آج چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے

اس موقع پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کیلئے وقت دینے پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے پر مبارکباد بھی دی۔

لاہور میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملے۔ ملاقات میں جمہوریت کے فروغ  اور آئین و قانون کی حکمرانی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر فوزیہ اور عافیہ صدیقی کی 20 سال بعد ملاقات کا احوال

اس کے علاوہ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔


متعلقہ خبریں