9 مئی حملہ کیس، 8 ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کی منظوری


راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 8 ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

9 مئی کی سازش نائن زیرو یا بلاول ہاوس میں ہوتی تو ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹو

9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور جی ایچ کیو پر حملے کے کیس میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلانے کیلئے حوالگی کی استدعا کی گئی تھی، درخواست ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک رفاقت علی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

جن ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کی منظوری راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دی ہے ان میں علی حسن، لال شاہ، شہریار ذوالفقار، فرہاد خان، ادریس، عمر فاروق، راجہ احسان، اور عبداللّٰہ شامل ہیں۔

سانحہ 9 مئی ، ذمےداروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع ہوچکی،آرمی چیف

ملزمان کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار اور سول لائن میں مقدمات درج ہیں، اڈیالہ جیل حکام کو عدالتی احکامات پہنچا دیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں