پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی بھی پارٹی کو الوداع کر گئیں


کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رکن سندھ اسمبلی رابعہ اظفر نظامی بھی پارٹی کو الوداع کر گئیں۔

رکن سندھ اسمبلی رابعہ اظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہیں، وہ ایک تعمیری مقصد کے تحت سیاست میں آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کی تحفظ کی ضامن ہیں اور اپنے بچوں کو سیاسی ایڈونچر کے رسک پر نہیں ڈال سکتی۔

رابعہ اظفر نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتی ہوں۔


متعلقہ خبریں