شمالی علاقہ ہو اور بچوں کا ساتھ ہو، عمران خان کو پرانی یاد ستانے لگی


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ان دنوں اپنے بچوں کے ہمراہ شمالی علاقوں میں جانے کی یاد ستانے لگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ان دنوں وہ واحد چیز جس کی میں کمی محسوس کرتا ہوں وہ شمالی پہاڑیوں میں اپنے بیٹوں کے ہمراہ کوہ پیمائی (Hiking) ہے۔

مزید کہا کہ رب العزت نے پاکستان کو دنیا کی بہترین پہاڑی گزرگاہیں (Mountain Trekking) عطا کررکھی ہیں۔ ایک روز ہم پاکستان کو سکینگ (Skiing) کا مرکز بھی بنائیں گے، انشاءاللہ۔


متعلقہ خبریں