تحریک انصاف نہیں چھوڑوں گی، یاسمین راشد


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف نہیں چھوڑوں گی۔

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے ساتھ رہوں گی اور تحریک انصاف نہیں چھوڑوں گی۔

خیال رہے کہ یاسمین راشد کو آج 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

دوسری طرف آج  پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی اے ٹی سی لاہور میں پیش کیا گیا۔ پیشی پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے؟ جس پر عمر سرفراز چیمہ نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی کا نظریاتی ورکر ہوں جو خود ایک پارٹی ہوتا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ ایک کیس میں ضمانت ہوگی تو دوسرے میں پکڑ لیا جائے گا پھر کیا فائدہ؟


متعلقہ خبریں