یوم تکریم شہداء پاکستان کی تقریب، بابر اعظم اور محمد رضوان کی شرکت


جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر یادگار شہداء پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ 

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یاد گار شہداء پر مرکزی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔ سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) ندیم رضا نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے بھی یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

سانحہ 9 مئی ، ذمےداروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع ہوچکی،آرمی چیف

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، قومی کرکٹر محمد رضوان، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان عبدالخبیر آزاد اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

تقریب میں آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے جبکہ اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے بھی یاد گار شہداء پر پھول رکھے گئے۔


متعلقہ خبریں