ملتان سے تحریک انصاف کے اہم رہنما گرفتار

پی ٹی آئی

ملتان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر خانیوال کیس میں پیشی کے بعد غائب ہو گئے تھے تاہم تھانہ مخدوم رشید پولیس نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کیجانب سے مختلف شخصیات کو نوٹس جاری

پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر کو 12 مئی کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جس میں 3 روز قبل ہی ضمانت پر رہا ہوئے تھے تاہم انہیں اسی روز 22 مئی کو دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

ملک عامر ڈوگر رہائی کے بعد آج پھر جب عدالت میں پیش ہوئے تو پولیس نے انہیں عدالت کے باہر سے گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وکلا نے انہیں موقع سے فرار کرا دیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں