اسدعمر کو جیل سے رہا کردیا گیا

Asad Umar

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسدعمر کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

سابق ایم پی اے نادیہ شاہ نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

ہم نیوز کے مطابق اسد عمر کو اب سے کچھ دیر پہلے جیل سے رہا کیا گیا ، رہائی کے بعد وہ جیل سے روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی کچھ دیر بعد پریس کانفرنس بھی متوقع ہے ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ ایم این اے صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم خلیجی ائیرلائن کی پرواز سے ٹورنٹو جارہی تھیں جنہیں جناح ائیرپورٹ پر پرواز سے آف لوڈ کردیاگیا۔

پی ٹی آئی منڈی بہائو الدین کے رہنما فیصل مختار گوندل گرفتار

ذرائع کا کہنا ہےکہ صائمہ ندیم کو ائیرپورٹ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں انہیں کچھ دیر تھانے میں روک کر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں