میئر کراچی کا انتخاب 15 جون کو ہو گا، الیکشن کمیشن

سیکریٹری الیکشن کمیشن

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مئیر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، اعلان کردہ شیڈول کے تحت میئر کراچی کا انتخاب 15 جون کو ہو گا۔

ملکی آبادی میں اضافے کا تناسب کچھ، کراچی میں کچھ اور، یہ سوالیہ نشان ہے، مفتاح اسماعیل

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین ضلع کونسل اور وائس چئیرمین ضلع کونسل کا انتخاب بھی 15 جون کو ہو گا جب کہ امیدواران  9 سے10  جون تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 11 جون کو ریٹرنگ افسران کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے، 14 جون کو امیدواروں کی حتمی لسٹ آویزاں کی جائے گی۔

ہوشیار، کراچی کے بعد اسلام آباد میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کیسز کی تعداد بڑھنے لگی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلان کردہ شیڈول کے تحت 16 جون کو ریٹرننگ افسران نتائج کا اعلان کریں گے۔


متعلقہ خبریں