ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک


ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہاسٹل میں اچانک آگ لگ گئی اور افراد عمارت میں پھنس گئے تھے تاہم ریسکیو اہلکار عمارت میں پھنسے 52 افراد کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔

حکام کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے بعد سے درجنوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ شبہ ہے ہاسٹل میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیے، الیکشن بے نتیجہ، سو سال میں پہلی مرتبہ دوسرے مرحلے کی تیاری

پولیس کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں آگ لگنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد وجہ معلوم کر لی جائے گی۔


متعلقہ خبریں