محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے کل بروز پیر سے تمام کالجز اور یونیورسٹیز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں کل سے تمام سرکاری، نجی کالجز اور یونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا بھر میں سرکاری، نجی کالج اور یونیورسٹیز کل پیر سے کھلیں گی۔
پنجاب میں کل اور خیبرپختونخوا میں 14 مئی تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے
دوسری طرف فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کی طرف سے میٹرک کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا گیا۔
اسی طرح میٹرک کے ملتوی ہونے والے امتحانی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔ نئے شیڈول کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات کا آغاز 17 مئی سے ہو گا۔