شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر لگا کر خصوصی پیغام بھی دیدیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ڈسپلے پکچر تبدیل کرکے عمران خان سے ملاقات کی تصویر لگا دی۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہ ہمارے پیارے نبیؐ نے فرمایا ”مومنوں کی آپس میں ایک دوسرے سے محبت اور ہمدردی کی مثال ایک جسم کی طرح ہے، جب اس کا کوئی حصہ تکلیف میں ہوتاہے تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔“

آپ نے گھبرانا نہیں، فیصل قریشی کاعمران خان کو پیغام

انہوں نے پاکستان کا جھنڈا ٹیگ کرتے ہوئے عوام سے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بس یہ یاد رکھنا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے عمران خان کی گرفتاری کے بعد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں املاک کو بھی نقصان پہنچایا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں